لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سینئر صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل کو ایک برس بیت گیا لیکن غم آج بھی تازہ ہیں۔ صحافی ارشد شریف کو ایک سال قبل کینیا میں ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔ 23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں پولیس کی جانب سے غلط شناخت کا واقعہ قرار دیا گیا۔