شیخ رشید کا عام معافی کا مطالبہ حیران کن ہے‘ فیاض چوہان

لاہور ( این این آیئ) ترجمان استحکامِ پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی جانب سے عام معافی کا مطالبہ کو حیران کن اور غیر منطقی ہے۔انہوں نے عوامی مسلم لیگ کے بانی، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی جانب سے گزشتہ دنوں دیے گئے انٹرویو پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کے واقعات کے الزام میں جیلوں میں بند بے گناہ افراد کو ریلیف ملنا چاہیے۔تاہم تحریکِ فساد فی الارض میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے۔واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید گزشتہ دنوں 40 دنوں بعد منظر عام پر آئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...