تین بہنوں کو چیئرمین پی ٹی آئی سے آج جیل میں ملاقات کی اجازت

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تین بہنوں کو آج ملاقات کی اجازت دے دی۔ گزشتہ روز وکیل شیراز احمد رانجھا کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی سے تین بہنوں کی ملاقات کی درخواست دائر کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمی خان اور نورین نیازی سے ملاقات کی اجازت کی استدعا کی گئی۔ سماعت کے موقع پر فاضل جج نے وکیل شیراز احمد رانجھا سے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ورزش کے لئے سائیکل مہیا کر دی گئی ہے۔ سائیکل کے حوالے سے میں نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت کی کہ ابھی سائیکل لائیں، چلو جان چھوٹ گئی۔ شیراز احمد رانجھا نے کہا کہ مجھے سائیکل پر تحریری آرڈر دے دیں، سائیکل ابھی تک نہیں مہیا کی گئی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا میڈیا ہٹے گا تو سائیکل دے دیں گے۔ شیراز احمد رانجھا نے کہا کہ میڈیا کو جیل کے سامنے کوریج کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔ فاضل جج نے کہا کہ آپ میڈیا کی چھوڑیں اپنی بات کریں، صحافی ہر جگہ پہنچ جائیں گے۔ بعدازاں عدالت نے چیرمین پی ٹی آئی کو سائیکل فراہمی کا تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے سائیکل فراہمی کے حوالے سے جیل انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...