اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سول جج ملک محمد عمران کی رخصت کے باعث شہریار آفریدی کی 9 مئی کے واقعات میں توڑ پھوڑ کے حوالے سے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج مقدمہ کی سماعت بغیر کارروائی کے 16 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ تفتیشی افسر محمد اسحاق چالان رپورٹ پیش نہ کر سکے۔