غزہ میں انتہائی ظلم ہورہا ، صورتحال دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں‘ صدر

Oct 24, 2023

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چھاتی کے کینسر پر آگاہی سے متعلق تقریب سے خطاب مےں کہا کہ بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی گھر گھر تک پہنچانا ہوگی ، وسائل کی کمی کے پیشِ نظر بیماریوں سے بچاو¿ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، خاندان پاکستانی معاشرے کا ستون ہے ، اس ادارے کو مضبوط بنانا ہوگا، ۔خاندان آگاہی پیدا کرنے ، نفسیاتی مسائل سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ، پاکستان میں 24 فی سد افراد کسی نہ کسی قسم کے نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں، پاکستان کو ماں اور بچوں میں غذائی قلت، ذہنی و جسمانی نشوونمامیں کمی کے مسئلے پر سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا،پاکستانی خواتین کو تعلیم اور ہنر کے زیور سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے ، خواتین کی مالی خودمختاری اور استحکام پر توجہ دینا ہوگی ، بڑھتی آبادی پر قابو پانے ، بہبودِ آبادی کیلئے مانع حمل مصنوعات تک رسائی بڑھانے کی ضرورت ہے ، خواتین کی مالی خودمختاری اور استحکام سے پاکستان کی معاشی ترقی پر مثبت اثر پڑے گا، تقریب سے خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے بھی خطاب کیا،بےگم ثمےےنہ علوی نے کہا بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص کیلئے خواتین اپنا معائنہ خود کرنے کا طریقہ سیکھیں ، شرحِ اموات کم کرنے کیلئے خواتین ہر ماہ 5 منٹ اپنا معائنہ خود کرنے کی عادت اپنائیں، میڈیا بریسٹ کینسر پر اپنے پروگرامز سے آگاہی پیدا کرتا رہے ، 5 سالہ آگاہی مہم کے مثبت نتائج نکلے، اب خواتین میں کینسر کی جلد تشخیص ہورہی ہے ۔دریں اثناءصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ غزہ میں انتہائی ظلم ہورہا ہے، وہاں کی صورتحال دیکھ کر انکھوں میں آنسو اجاتے ہیں۔صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کینسر سے آگاہی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، غزہ میں اسرائیلی مظالم دیکھ کر ہر شخص دکھی ہے، غزہ کی صورتحال انتہائی افسوسناک ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں