ہولی فیملی ہسپتال کی تزئین و آرائش کی وجہ سے بندش ، مریضوں کو مشکلات

راولپنڈی(محبوب صابر /جنرل رپورٹر)ہولی فیملی ہسپتال کی تزئین و آرائش کی وجہ سے بندش ہونے سے راولپنڈی اور دیگر علاقوں سے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقےن کو مشکلات پیش آ نے لگی ہیں، انتظامیہ معاملہ کا فوری حل نکالے اور مریضوں کی سہولت کے لیے کوئی کاونٹر بنائے تاکہ مریضوں کی رہنمائی کی جا سکے، ہیلتھ کارڈ پر سروسز پہلے ہی بند ہو چکی ہیں سب سے زیادہ مشکلات زچہ بچہ ڈیپارٹمنٹ کے بند ہونے سے خواتین کو ہو رہا ہے بی بی ایچ اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں گائنی کا مریضوں کا پہلے ہی بوجھ بہت زیادہ ہے اور ڈلیوری کیس عموماً پرائیویٹ ہسپتال کم ہی لیتے ہیںاگر کوئی ہسپتال کسی مریض کا کیس رجسٹرڈ کر بھی لے تو ان کے اخراجات غریب آدمی کے لیے پورے کرنا ناممکن ہوتا ہے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجمال ناصر ،کمشنر راولپنڈی محکمہ ہیلتھ اس معاملہ کو فوری نوٹس لیتے ہوئے ہولی فیملی ہسپتال کے ایسے مریض جو کہ زچگی کے عمل کے قریب ہیں انکی سہولت کےلئے فوری طور پر ہیلپ ڈیسک قائم کریں یا راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈز کا عارضی طور پر کم از کم گائنی آپریشن اور نارمل ڈلیوری کے لیے جب تک ہولی فیملی کی تزئین وآرائش کا مرحلہ چل رہا ہے کارڈز بحال کر کے عوام کو فوری ریلیف فراہم کریں۔

ای پیپر دی نیشن