راولپنڈی(جنرل رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ہولی فیملی ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور ترقیاتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا، بلڈنگ حکام نے کمشنر راولپنڈی کو ترقیاتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی،کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں مقررہ مدت میں ہولی فیملی ہسپتال کے اندر ترقیاتی کام مکمل کیا جائے، پنجاب حکومت کی جانب سے راولپنڈی کے عوام کے لیے شہر کے بڑے ہسپتال کی تزین و آرائش اور مرمت کا کام قابل تعریف ہے۔ترقیاتی کام کے دوران ہسپتال کے احاطے میں شعبہ بیرونی مریضاں کے لیے او پی ڈی کھلی رہے گی۔ ہسپتال سے شہر کے دوسرے ہسپتالوں میں لوڈ شئیرنگ فارمولے کے تحت مریضوں کو منتقل کر دیا گیا ہے،کسی قسم کی ترقیاتی کام میں تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ہولی فیملی ہسپتال کا ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، کمشنر راولپنڈی
Oct 24, 2023