پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے:  نگران وفاقی وزیر اطلاعات

Oct 24, 2023 | 18:04

ویب ڈیسک

اسلام آباد:  نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے افغان صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران درپیش مسائل، ویزا معاملات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے.مؤثر بارڈر مینجمنٹ اور سکیورٹی دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں ہے. ذرائع ابلاغ کی ذمہ داری ہے کہ امن دشمنوں کی نشاندہی کرے تاکہ ریاست انہیں شکست دے سکے۔مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ افغان صحافیوں کے ویزا معاملات پر وزارت داخلہ اور وزارتِ خارجہ سے رابطہ کیا جائے گا. پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر اسے یقینی بنائے گا کہ تمام غیر ملکی قانونی طریقوں سے ہمارے ملک میں داخل ہوں۔افغان صحافیوں کے وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا مسائل کے حل کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں