پی ایس ایکس 100 انڈیکس 87 ہزار 194 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند

Oct 24, 2024 | 00:33

ویب ڈیسک

مالی سال کے آغاز پر 100 انڈیکس 78 ہزار تھا، جو تین مہینے اور تین ہفتوں میں 87 ہزار ہوگیا ہے۔ انڈیکس مالی سال کے 114 دنوں میں 8 ہزار 749 پوائنٹس بڑھا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1047 ارب روپے بڑھی ہے۔ انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 87 ہزار 309 بنائی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس آج 727 پوائنٹس اضافے سے 87 ہزار 194 پر بند ہوا ہے۔

مزیدخبریں