لاہور(خبرنگار) عدلیہ بچاؤ کمیٹی کے ترجمان امتیاز رشید قریشی اور ان کے رفقائے کار محمد اسلم گوندل ،پیرزادہ سید امجد زکی ،چوہدری محمد اشرف چیمہ ،محمد توقیر چوہدری،جنید احمد پراچہ،چوہدری محمد افضل ،رابعہ شہزادی ،شمائلہ منظور ،رئیس احمد شیخ اور عامر مرزا سمیت دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ جب سے یہ حکومت بنی ہے کوئی 80 کے لگ بھگ بل پیش ہوئے اور پاس کیے گئے جس میں غریب عوام اور اسلام کیلئے کوئی بل پیش نہیں کیا گیا۔ 400 سے زائد قانون کی شقیں ہیں اور اس میں ایک شق بھی غریب عوام کیلئے نہیں ۔ تین سینئر ترین ججز میں سے تقرر اور 65 سال کی عمر سے قبل ریٹائر کرنے کا اصول بنانا عدلیہ کی خود مختاری کوسبوتاز کرنا چیف الیکشن کمشنر کی نیا کمشنر تعینات ہونے تک توسیع غیر جمہوری عمل ہے اور آئین پاکستان کے منافی ہے۔ سیکشن 7،8،9، 13،14، 18 ، اور 22 کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ عدلیہ بچاؤ کمیٹی آئین میں 26 ویں ترمیم کو مسترد کرتی ہے اور ملک بھر کی وکلا ء برادری کے ساتھ مل کر برسر اقتدار دو خاندانوں کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی ۔