علماء کا دورہ سنٹرل پولیس آفس ‘بین المسالک‘ مذہبی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال

Oct 24, 2024

لاہور(نامہ نگار)قومی امن کمیٹی کے چیئرمین کامران پرویز چوہدری کی زیر قیادت علماء اکرام کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور  ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان سے ملاقات کی۔وفد میں مفتی عاشق حسین، حافظ کاظم رضا نقوی، پروفیسر محمود غزنوی،قاری خالد محمود، قاسم علی قاسمی، حافظ شعیب رضوی، چوہدری سمیر، صاحبزادہ سید مدثر حسین اور چوہدری ارشد گجر و دیگر شامل تھے، بین المسالک و مذاہب ہم آہنگی اور سکیورٹی امور بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، علما ء کرام نے معاشرے میں امن کی فضا برقرار رکھنے کیلئے پنجاب پولیس کی خدمات کو سراہا،علماء اکرام نے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب کو مسائل سے آگاہ کیا، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تجاویز پیش کیں،ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب نے وفد کو میثاق سنٹرز کے قیام، اغراض و مقاصد اور کارکردگی بارے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب پولیس بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی پر خصوصی کام کر رہی ہے۔

مزیدخبریں