لاہور(سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے ایک جامع ٹریفک مینجمنٹ پلان کا اعلان کیا ہے۔ شائقین کو سٹیڈیم تک لے جانے کیلئے شٹل سروسز کیساتھ پانچ نامزد پارکنگ ایریاز دستیاب ہوں گے۔ تقریباً 370 ٹریفک پولیس اہلکار پانچ روزہ ایونٹ کے دوران نظم و نسق برقرار رکھنے کیلئے شہر بھر میں تعینات کیے جائیں گے۔