لاہور(نامہ نگار)کیپٹل سٹی پولیس آفس میںکمپلینٹ سیل کے ذریعے رواں سال 10770درخواستیں موصول ہوئیں۔ 10136درخواستیں نمٹا دی گئیں جبکہ بقایا 634 پرقانونی کارروائی جاری ہے۔ سی ایم پورٹل سے موصول 144درخواستوں میں سے137نمٹا دی گئیں جبکہ 7پر کام جاری ہے۔سی سی پی او آفس آنے والے6074درخواست گزاروں کی5779درخواستیں نمٹائی جا چکیں جبکہ295پر کارروائی کی جا رہی ہے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سی سی پی آفس میں قائم کمپلینٹ سیل عوام کے مسائل کے حل کیلئے مسلسل سرگرم عمل ہے۔ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے عام آدمی کے محکمہ پولیس سے متعلقہ معاملات کو تیزی سے نمٹایا جا رہا ہے۔انصاف کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور یہ حق انہیں لوٹا رہے ہیں۔ کمپلینٹ سیل میں آنیوالے بزرگ شہری، معذور اور خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جا رہے ہیں۔