لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس میں سروس کوٹہ کی سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کی اسامیوں کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ’پر‘ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب کے حکم پر صوبے بھر میں اے ایس آئی، ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل کی تعداد طلب کر لی گئی ہے۔ سب انسپکٹر کیلئے عمر کی حد 23سے35 سال،پانچ سال کی عمر میں رعایت حکومت پنجاب کے منظور شدہ قانون کے مطابق دی جائیگی،اسسٹنٹ سب انسپکٹر کیلئے عمر کی حد21سال سے35 سال پانچ سال کی عمر میں رعایت ہوگی۔اے ایس آئی و ہیڈ کانسٹیبل کیلئے کسی بھی یونٹ میں تین، تین سال سروس لازمی ،منظور شدہ یونیورسٹی سے گریجویشن ڈگری حاصل کی ہو۔