لاہور(سپورٹس رپورٹر)زمبابوے نے ٹی20 انٹرنیشنلز کی تاریخ کے کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔ افریقہ سب ریجنل ورلڈ کپ کوالیفائرز کے میچ میںزمبابوے نے گیمبیا کو 290 رنز سے شکست دیکر ٹی ٹونٹی کی سب سے بڑی فتح کا ریکارڈ بنادیا۔ اس سے قبل نیپال نے منگولیا کو 273 رنز سے شکست دیکر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔زمبابوے نے ٹی20 کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور 344 رنز بنادیا۔ اس سے قبل بڑا سکور نیپال کا 314 رنز تھا جو اس نے منگولیا کیخلاف بنایا تھا۔ تاریخ میں صرف دوسری مرتبہ کسی ٹیم نے 300 رنز بنائے ہیں۔زمبابوے کی اننگز میں مجموعی طور پر 27 چھکے شامل تھے۔ سب سے زیادہ 26 چھکے لگانے کا ریکارڈ نیپال کے پاس تھا۔زمبابوین اننگز میں مشترکہ ریکارڈ سب سے زیادہ 30 چوکے بھی شامل تھے۔گیمیبا کی ٹیم54رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میںداخل نہ ہوسکا۔2007 میں سری لنکا نے کینیا کیخلاف ورلڈکپ کے میچ میں 30 چوکے لگائے تھے۔زمبابوین ٹیم نے 282 رنز باؤنڈریز سے حاصل کیے۔ مجموعی باؤنڈریز سے سب سے زیادہ رنز 216 تھے۔ٹی20 میں باؤنڈریز سے سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ 212 کا ہے جو نیپال نے منگولیا کیخلاف بنایا تھا۔زمبابوے کے سکندر رضا نے 43 گیندوں پر 133 رنز کی اننگز کھلی‘انہوں نے سات چوکے اور پندرہ چھکے لگائے۔ سکندر رضا نے سنچری 33 گیندوں پر مکمل کرکے دوسری مشترکہ تیز ترین ٹی20 سنچری بنائی۔ایسٹونیا کے ساحل چوہان نے قبرض کیخلاف 27 گیندوں میں سنچری مکمل کی تھی جبکہ نمیبیا کے جین نکول نے نیپال کیخلاف 33 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔