شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ نئی آئینی ترمیم ملکی نظام میں بہتری کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی اپوزیشن جماعتیں تنقید برائے تنقید اور الزام تراشی کی سیاست کرنے کی بجائے مجموعی قومی مفادات کی تکمیل کو ترجیح دیں اور ملکی انتظامی امور میں بہتری کیلئے کردار ادا کریں پی ٹی آئی نے اپنا روائتی طرز عمل تبدیل نہ کیا تو رہی سہی عوامی ساکھ بھی کھو دے گی پاکستان کے باشعور عوام ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو سیاسی عمل میں شامل نہیں دیکھنا چاہتے، موجودہ حکومت معاشی اصلاحات کے ساتھ ساتھ انتظامی عمل کو بھی بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔