موجودہ افسوسناک صورتحال میں مسلم امہ کا اتحاد ناگزیر ہے: ذیشان پرویز

Oct 24, 2024

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی ) مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاںذیشان پرویز ،جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال ، شیخ عظیم جاوید نے کہا ہے کہ فلسطین لبنان اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں مسلمانوں کو جس بے دردی سے مارا جارہا ہے وہ نام نہاد مہذب اقوام کیلئے باعث شرم ہے جو مظلوموں کا ساتھ دینے کی بجائے ظالم کیساتھ کھڑے ہیں امریکہ اور اسکے دیگر حواری اسرائیل کی پشت پناہی کر کے اس کے جنگی جرائم کو بڑھاوا دے رہے ہیں موجودہ افسوسناک صورتحال میں مسلم امہ کا اتحاد ناگزیر ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے ضلعی سیکرٹریٹ میں گفتگو کے دوران کیا۔

مزیدخبریں