قصور: ضلع بھر میں تجازوات کیخلاف آپریشن جاری ‘ سامان ضبط 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کے حکم پر ضلع بھر میں تجازوات کیخلاف آپریشن جاری ہے‘دکانوں کے آگے عارضی رکاوٹیں ہٹا کر سامان کو ضبط کیا گیاجبکہ سڑک کی حدود اور نالوں کے اوپر تعمیر پختہ تھڑے بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر کے بازاروں اور راستوں کو کشادہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی قصور عمر اویس کی ہدایت پر میونسپل آفیسر ریگولیشن قصور چوہدری اشرف گجر کی زیر نگرانی کوٹ مراد خاں، شفیع والا چوک، بھسرپورہ روڈ سمیت دیگر جگہوں پر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن