قصور(نمائندہ نوائے وقت)پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سپیشل ایجو کیشن قصور کے زیر اہتمام ’’بچوں کے تحفظ‘‘کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد گزشتہ روز گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سنٹر قصور میں کیا گیا۔ جس میں ہیڈ ماسٹر چوہدری مشتاق اقبال چوہان‘سکول ٹیچرز مبشرا یاسمین، ریحانہ اکرم، نیلم احمد، تبسم ناز، محمد ناصر، محمد شہزاد، حیدر علی بھٹی، والدین اور سپیشل بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے بچوں کے تحفظ‘ چائلڈ ابیوز، چائلڈ بیگرز و دیگر مسائل بارے آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد بچوں کے تحفظ‘چائلڈ ابیوز‘حقوق اور قوانین کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کریں اور کسی بھی قسم کی شکایت و معلومات کیلئے سپیشل ایجو کیشن پنجاب کی ہیلپ لائن نمبر 1162 پر رابطہ کریں۔