شیخوپورہ :بار الیکشن‘ قاسم معراج ‘ صباء ناصر شیخ کا ساتھیوں سمیت صدارتی امیدوار چوہدری امجد علی کی حمایت کا اعلان 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلہ میں شیخ لاء ایسوسی ایشن کے سینئر وکلاء قاسم معراج ایڈووکیٹ اور صباء ناصر شیخ ایڈووکیٹ کے چیمبر نے متقفقہ طور پر صدارتی امیدوار چوہدری امجد علی گوپے راء کی آئندہ الیکشن میں بطور صدر مکمل ووٹ اور سپورٹ کا اعلان کیا ہے ،اعلان انہوں نے شیخ لاء ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقدہ تقریب کے دوران کیا جس میں قاسم معراج ایڈووکیٹ،صباء ناصر شیخ ایڈووکیٹ،شیخ ناصر محمود ،حفیظ اللہ،شیخ معراج دین، توکل اللہ وٹو،مطاہرا یونس،نادیہ رفیق،گلشن بانو،انیسہ راشد،ارم نور،آمنہ ناصر،صفورا راشد ایڈووکیٹس نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن