جھوٹے مقدمہ میں نامزد ملزم کے بھائی کو گرفتاری کے بعد رشوت لیکر چھوڑنے پر سب انسپکٹر ‘ اہلکارمعطل 

Oct 24, 2024

چونیاں (نامہ نگار خصوصی) لڑائی جھگڑا کے جھوٹے مقدمہ میں نامزد ملزم کی بجائے اس کے بھائی کو گرفتار کرنے اور 14 ہزار روپے رشوت لینے پر سب انسپکٹر اور ایک سپاہی کو معطل کردیا گیا۔ نواحی گاؤں بھاگیوال کے رہائشی ابرار شاہ اور رشید پارٹی کا آپس میں معمولی جھگڑا ہوا جس کی انکوائری ڈی ایس پی چونیاں نے کی اور ملزم پارٹی کو بے گناہ قرار دیا دوسری پارٹی نے مبینہ طور پر سیاسی سفارش یا رشوت کا استعمال کر کے تھانہ الہ آباد میں مقدمہ درج کرایا۔ سب انسپکٹر رفعت جاوید اور سپاہی سجاد نے ملزم پارٹی کے گھر ریڈ کیا اور نامزد ملزم کی بجائے اس کے بھائی شاہنواز کو گرفتار کر لیا اور بعد ازاں 14 ہزار روپے رشوت لیکر چھوڑ دیا۔

مزیدخبریں