شیخوپورہ (سلطان حمید راہی، ڈاکٹر شیخ جمیل اختر ،سیف الرحمن سیفی) محکمہ ماحولیات کی عدم توجہی ‘ غفلت کے باعث شیخوپورہ میں سموگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے شہر کے مضافاتی علاقوں میں سموگ نے ڈیرے جما نا شروع کر دیئے ہیں ایک سروے کے مطابق لاہورروڈ فیصل آباد روڈ اورگوجرانوالہ روڈ پر اکثر فیکٹریوں کا زہریلا دھواں بغیر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ہوا میں چھوڑا جارہا ہے جبکہ متعدد فیکٹریوں سے نکلنے والا فضلہ اور راکھ بھی سڑکوں پر پھینکی جارہی ہے اس کے ساتھ ساتھ گڈز ٹرانسپورٹ کے سلنسر کا دھواں بھی سموگ کا باعث بن رہا ہے دوسری طرف محکمہ ماحولیات سموگ کا باعث بننے والی فیکٹریوں اور دیگر عناصر کیخلاف بظاہر کوئی کارروائی نہیں کر رہا ہے ڈاکٹرز کے مطابق سموگ سے لوگ بچے خواتین بزرگ گلے سانس اور آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں شہریوں نے وزیراعلیٰ ،چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ ماحولیات شیخوپورہ میں عرصہ دراز سے تعینات کرپٹ افسروں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔
محکمہ ماحولیات کی عدم توجہی ‘ شیخوپورہ میں سموگ کا سلسلہ شروع
Oct 24, 2024