موڑکھنڈا (نامہ نگار) دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے نیشنل رائس ملز کے مالک ظہور احمد شیخ سے بیس لاکھ پچاس ہزار روپے چھین لئے۔ بتایا جاتا ہے کی حاجی ظہور احمد شیخ رائس ڈیلر بھتیجے نوید کے ہمراہ منڈی فیض آباد میں نجی بنک کی برانچ سے بیس لاکھ پچاس ہزار روپے نکلواکر موڑکھنڈا میں اپنی رائس ملز آرہا تھا کہ ملز کے مین گیٹ پر پہنچتے ہی موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک لیا اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔