پولیو مہم میں اساتذہ کی ڈیوٹی لگانا بچوں کے مستقبل کو تاریک بنانا ہے:غلام مصطفی

سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) معروف سماجی شخصیت سید غلام مصطفیٰ خوارزمی نے کہاکہ پولیو مہم میں اساتذہ کی ڈیوٹی لگانا بچوں کے مستقبل کو تاریک بنانا ہے نئی نسل کو مستقبل کے معمار بنانے کیلئے اساتذہ نمایاں رول ادا کرتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں اساتذہ کو درس و تدریس کے علاوہ دیگر اضافی کام سونپ دئیے جاتے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان‘ وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ سے کوئی ایسا کام نہ لیا جائے جس سے بچوں کی تعلیم متاثر ہو۔

ای پیپر دی نیشن