خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) پولیس نے آکاش عرف کاشی ڈکیت گینگ گرفتار کر کے شہریوں سے لوٹے ہوئے لاکھوں روپے برآمد کر کے ملزموں کو حوالات میں بند کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے لاکھوں روپے، موٹرسائیکل ایک کار اور کئی قیمتی موبائل بھی برآمد کر لیئے ہیں۔ ملزمان عرصہ دراز سے شہریوں اور پولیس کے لیے درد سر بنے ہوئے تھے۔