شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ریگل سٹی و گریٹ سٹی ہاؤسنگ پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد عظیم سراء نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے اکثریتی سیاسی جماعتوں کا متحد ہو کر کردار ادا کرنا خوش آئند ہے یہ وقت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے کردار ادا کرنے کا ہے جس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے اور مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں حالات کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی قائدین ملک کر ملک کو بحرانوں سے نکالیں اور عوامی مسائل کاپائیدار حل یقینی بنائیں جبکہ معیشت کی آبیاری نئی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے کیونکہ عوام معاشی بدحالی کے باعث شدید مسائل کا شکار ہیں، وسیع تر قومی مفاد کی خاطر سب کو حکومتی اقدامات کی عملداری میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ادارے فعال ہو ں گے تو ہی ملک آگے بڑھ پائیگا، تنقید برائے تنقید کے کلچر کو ختم کرنا ہو گا۔
یہ وقت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے کردار ادا کرنے کا ہے :عظیم سراء
Oct 24, 2024