حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی حمد اللہ کاکہنا ہے کہ حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں تحصیلوں کی صفائی ستھرائی کاکام نجی کمپنی کے سپر دکر دیا گیا ہے ۔ یکم نومبر سے دونوں تحصیلوں کی صفائی ستھرائی ، کوڑا کرکٹ اُٹھانے اور سیوریج نالوں کی صفائی کا کام نجی کمپنی (ڈائیوو)کو سونپ دیا جائیگا۔دونوں تحصیلوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات پرائیوٹ کمپنی کے سپر د کرنے سے صفائی کے نظام میں بہتری آئیگی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار صفائی ستھرائی کے حوالے سے سالڈ ویسٹ کمپنی اور میونسپل کمیٹی کے افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔