گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تنظیم القراء پاکستان کا اجلاس قاری زاہد مسعود بانی تنظیم القراء پاکستان اور استاذ القراء قاری سعید احمد صدر تنظیم القراء پاکستان کی زیر صدارت الفلاح قرآن اکیڈمی ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر قاری زاہد محمود سینئر نائب صدر تنظیم القرا ء اور رانا عاصم محمود نائب صدر تنظیم القرا ء بھی موجود ہے اجلاس میں تنظیم کے تمام عہدیداران اور اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ صدر تنظیم القرآء پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ تنظیم القرآء پاکستان کا قیام ایک عظیم مقصد کیلئے عمل میں لایا گیا ہے کہ اﷲ تعالیٰ کی وحدانیت اور حضرت محمدؐ کی رسالت اور ختم نبوت پر بلا دلیل، دل و جان سے ایمان لانا اور اپنے اکابرین کی سرپرستی میں کام کرنا۔