کامونکی(نمائندہ خصوصی)رقم کے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ سے زمیندار کا ملازم شدید زخمی ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں مہے چٹھہ کے کوثر نثار اور فیروزوالا کے علی بٹر وغیرہ میں رقم کے لین دین کا تنازعہ چل رہا ہے۔گذشتہ روز اسی بناپر علی بٹر،امجد،محسن،عون اور بارہ نامعلوم افراد نے کوثر نثار کے ڈیرہ پر آکر سیدھی فائرنگ کردی ۔جس کے نتیجہ میں اْسکا ملازم فاروق گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔