کامونکی:خاتون پر تشدد کا مقدمہ ، پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے سے گریزاں

Oct 24, 2024

کامونکی(نمائندہ خصوصی)خاتون پر تشدد کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔ تمبولی کی فوزیہ بی بی کو تقریباً دو ماہ قبل اْسکے سوتیلے بیٹے ساجد اور دیور خلیل نے تشدد کا نشانہ بناکر شدید زخمی کردیا۔مقدمہ درج کرلیا گیا۔اس سلسلہ میں متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی مبینہ طور پر ساز باز کرکے ملزمان کو گرفتار نہیں کررہا ہے۔جبکہ پولیس کا کہنا ہے ملزمان کی تفتیش کی گئی جنہیں شخصی ضمانت پر چھوڑا گیا ہے۔  

مزیدخبریں