گوجرانوالہ:پارکنگ فیس میں اوور چارچنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ کا پارکنگ فیس میں اوور چارچنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مطاہر امین وٹو کے پارکنگ پلازہ سمیت شہر متعدد پارکنگ اسٹینڈز پر اچانک چھاپے، اوور چارجنگ کرنے والے پارکنگ اسٹینڈ کے سٹاف اور ٹھیکیدار موقع پر گرفتار لیے گئے، مقدمات درج پارکنگ پلازہ سے چھاپہ کے دوران 4افراد جب کے دیگر پارکنگ اسٹینڈز سے بھی 2گرفتار کئے گئے،ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا ہے کہ عوام کا استحصال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

ای پیپر دی نیشن