گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے صدر ڈاکٹر مدثر رسول نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامونکی میں موجود پی ایم اے گوجرانوالہ کے نائب صدر اور سینئر چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر عاشق حسین نجم کے ساتھ ہونیوالی بلیک میلنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک لیب سے متعلقہ رپورٹ کے غلط ثابت ہونے کے معاملے کو کسی بھی صورت ایک کوالیفائیڈ ڈاکٹر کی غفلت کے ساتھ نہیں جوڑا جاسکتا۔ البتہ کسی قسم کی شکایت کی صورت میں دیگرمتعلقہ فورم موجود ہیں، پی ایم اے گوجرانوالہ اس معاملے میں چند نام نہاد اور دیہاڑی باز افراد کی طرف سے کی جانیوالی بلیک میلنگ کی پر زور مذمت کرتی ہے اورواضح کرتی ہے کہ ملوث عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، ہم متعلقہ اداروں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے افراد کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔