26ویں ترمیم کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ مضبوط ہوئی ہے :احمد چیمہ

Oct 24, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ئوں حاجی احمد چیمہ ،شہروز رشید ،چوہدری تنویر احمد،روشدہ امان اللہ نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے سینٹ اور قومی اسمبلی میں منظوری مسلم لیگ (ن) ،پیپلز پارٹی اور تمام اتحادی جماعتوں کی بہترین کاوشوں کا نتیجہ ہے اس ترمیم سے قائد مسلم لیگ (ن)میاں محمد نواز شریف کے ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ کی تکمیل ہوئی ہے۔انہوں نے قائد میاں محمد نواز شریف ،وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں کو 26ویں آئینی ترمیم کو کامیاب کرنے پر دلی مبارکباد دی ۔ 26ویں ترمیم کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ مضبوط ہوئی ہے۔ 

مزیدخبریں