نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)پولیس حراست میں مبینہ خودکشی کرنے والے کی بیوہ کی قبرکشائی کی درخواست،ایس ایچ او ر تفتیشی افسر سمیت پولیس ملازمین فریق، چندروز قبل تھابل دوچھہ کے رہائشی مقصود کو رات گئے مقامی پولیس نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں سے نازک حالت کے باعث ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کیا گیاجہاں مقصود دم توڑ گیا پولیس کا کہناتھاکہ مقصود نے مبینہ طور پر زہر خورانی کی جس سے اسکی موت واقع ہوئی مقصود کی بیوہ ناہید نے سول جج کی عدالت میں اپنے خاوند مقصود کی قبر کشائی کیلئے درخواست دائر میں موقف اختیار کیا کہ اسکے خاوند کو پولیس نے تشدد کانشانہ بنایا اور حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کیا ۔ہم سے زبردستی اسکی تدفین کروا دی ۔ تشدد نہ کرنے کے عوض ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت بھی لی تھی بیوہ خاتون نے دائر درخواست میں ایس ایچ او،تفتیشی ایس آئی ، کانسٹیبل ، محرر، ،غضنفر عرف غنی ،شمائلہ زوجہ غضنفر وڑائچ اور تین نامعلوم پولیس ملازمین کو فریق بنایاعدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے 28 اکتوبر 2024 کوآئندہ تاریخ پیشی مقرر کر کے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔
نوشہرہ ورکاں:پولیس حراست میں مبینہ خودکشی ، بیوہ کی قبرکشائی کی درخواست
Oct 24, 2024