حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد میں پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم 28اکتوبر سے شروع ہو گی اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 2لاکھ 38ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائے جائینگے ۔بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے 998ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس مہم کے لیے ضلعی انتظامیہ ،محکمہ صحت ،اور دیگر تمام متعلقہ محکموں کی جانب سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انسداد پولیو مہم کے انتظامات اور تیاریوں کے جائزہ کے لیے ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔