گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ضلع سے باہر ٹرانسفر پالیسی پاس ہونے پر محکمہ جنگلات کے ملازمین کا احتجاج ، نعرے بازی بھی کی ، تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کے ملازمین نے ضلع سے باہر ٹرانسفر پالیسی منظور ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر ٹرانسفر پالیسی نا منظور کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محدود تنخواہ کے اندر ضلع سے باہر ٹرانسفر منظور نہیں ہے۔ گھریلو اور دیگر اخراجات کو برداشت نہیں کر سکتے۔ ہمیں اپنے ضلع میں رکھا جائے حکومت ٹرانسفر پالیسی کو ختم کرے ورنہ تمام ملازمین احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیں گے۔