لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے کہا سیلز ٹیکس فراڈ کو روکنے اور کرپشن کا خاتمہ کرنے کیلئے ان پٹ ختم کردیں اور سیلز ٹیکس کا ریٹس 5فیصد کردیں۔ اس اقدا م سے ٹیکس پیئر زفراڈ کریں گے نہ ہی افسران کرپشن کر سکیں گے۔ حکومت سیلز ٹیکس میں340ارب روپے کے فراڈ کا الزام لگاتی ہے لیکن یہ یاد رکھنا چاہیے سب کچھ افسران کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں۔ ٹیکس بار کے وفد سے کہا سیلز ٹیکس کی ریٹرن کیساتھ حلف نامہ اور سی ایف اوز کا حلف نامہ مانگنا محکمے کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔ محکمہ ٹیکس وصولی میں ناکام ہوچکا ہے۔ اس لئے حلف نامہ مانگا جارہا ہے۔ سیلز ٹیکس میں ٹیکس چوری اور فراڈ کو روکنے کیلئے ایس آر او 350 لایا گیا۔