لاہور (کامرس رپورٹر) چیئرمین پاکستان آٹو موٹو پارٹس مینوفیکچرز ایسوسی ایشن( پاپام )عثمان اسلم ملک نے کہا پاکستان آٹو شو 25 سے 27 اکتوبر تک ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز ایکسپو سینٹر لاہور میںپریس کانفرنس میں کیا ہے۔ اس ایونٹ میں 150 نمائش کنندگان شرکت کرینگے۔ نمائش کنندگان میں 44 انٹرنیشنل، 43 لوکل، 51 پاپام ممبرز اور 12 سپانسرز شامل ہیں۔ شو میں کم از کم 3 کمپنیاں الیکٹرک کاریں لانچ کریں گی۔
3روزہ پاکستان آٹو شو کل سے ایکسپو سینٹر لاہور میں شروع ہوگا
Oct 24, 2024