لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد 5 نومبر سے شروع ہونیوالی 3 روزہ پیرس ایکسپو میں شرکت کرے گا۔ اس نمائش میں شرکت سے پاکستان کو اعلیٰ معیار کے فرنیچر اور دستکاری کی نمائش کیلئے ایک بڑا بین الاقوامی پلیٹ فارم میسر آئے گا۔ پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق کی قیادت میں وفد کاروباری مواقع کی تلاش، بین الاقوامی شراکت داریوں اور ملک کی فرنیچر کی صنعت کو عالمی سطح پر فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ اس ایکسپو میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔