لاہور(کامرس رپورٹر) یو اے ای فورسز سکول اینڈ کالج سسٹم کو دبئی میں منعقدہ ورلڈ سکول سمٹ میں 2 عالمی ایوارڈز سے نوازا گیا، جن میں بہترین سکول چین ایوارڈ اور بہترین انوویٹو سکول ایوارڈ شامل ہیں۔ ایوارڈز فورسز سکول اینڈ کالج سسٹم کے سی ای او بریر نذیر نے وصول کیے۔ انتھک محنت، شاندار قیادت اور پاکستان کے تعلیمی شعبے کی ترقی کیلئے خدمات کے اعتراف میری لینڈ سٹیٹ یونیورسٹی کی جانب سے سی وی او بریر نذیر کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے بھی نوازا گیا۔ فورسز سکول اینڈ کالج سسٹم پاکستان کا ایک مشہور و معروف تعلیمی ادارہ ہے، جس نے معیاری تعلیم کے فروغ میں اپنی غیر معمولی ساکھ قائم کی ہے۔ فورسز سکول اینڈ کالج سسٹم نے متعدد ممالک کے معروف تعلیمی اداروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزازات اپنے نام کیے۔ یہ ایوارڈز پاکستان بھر میں فورسز سکول اینڈ کالج سسٹم کے 85 سے زائد کیمپسز میں بہترین تعلیمی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اس موقع پر فورسز سکول اینڈ کالج سسٹم کے سی ای او بریر نذیر نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا، ہم ان عالمی ایوارڈز کے ملنے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔تعلیم کے فروغ کیلئے یہ اعزازات ہماری انتھک محنت اور لگن کا نتیجہ ہیں جو ہمارے عزم اور حوصلے میں اضافہ کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کے تعلیمی میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کریں۔