لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود اور چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے 30 ویں چیف جسٹس منتخب ہونے پر پرخلوص مبارکباد پیش کی ہے۔ مشترکہ بیان میں دونوں رہنماؤں نے جسٹس آفریدی کی تقرری کو عدلیہ اور ملک کیلئے ایک مثبت پیشرفت قرار دیا اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔مخدوم سید احمد محمود نے کہا جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدالتی بصیرت، قانون کی گہری سمجھ بوجھ اور دیانتدارانہ اصولوں پر کاربند رہنے کی صلاحیت انہیں چیف جسٹس کے منصب کیلئے نہایت موزوں شخصیت بناتی ہے۔ ان کی سربراہی میں نہ صرف عدلیہ کو نئی سمت ملے گی۔
احمد محمود ،عبدالقادر شاہین کی جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس منتخب ہونے پر مبارکباد
Oct 24, 2024