پیپلز پارٹی کا 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر پارلیمانی بالادستی مارچ کرنے کا فیصلہ

Oct 24, 2024

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کا 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر پارلیمانی بالادستی مارچ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سلسلے میں صدر پی پی وسطی پنجاب نے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ کی قیادت میں 15رکنی آرگنائزنگ کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی میں اسلم گل،میاں مصباح الرحمن، حاجی عزیز الرحمن،فیصل میر،رانا جمیل منج،فائزہ ملک ،زاہد ذوالفقار،آصف ناگرہ،عاطف رفیق،امجد جٹ،،نرگس خان،رانا اشعر نثار، یاسر بار ا اور ایڈون سہوترا شامل ہیں۔

مزیدخبریں