لاہور(خبرنگار) ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا رائیونڈ اجتماع کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے خیمہ بستی میں صفائی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے رائیونڈ اجتماع میں غیر ملکی مہمانوں کے قیام و طعام کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔رائیونڈ اجتماع میں شریک شرکاء کو تمام تر سہولیات کی بروقت فراہمی ضلعی انتظامیہ لاہور کی اولین ترجیح ہے۔دریں اثناء ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ماہ اکتوبر کی رپورٹ جاری کر دی۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 10635 مقامات کی چیکنگ کی ہے اور 107 مقدمات کا اندراج، 83 گرفتاریاں اور 9 دکانوں کو سیل کیا گیا ہے ۔جبکہ سید موسیٰ رضا کے تحصیل رائیونڈ کے مختلف مقامات کے دورے کیے۔گورنمنٹ پرائمری سکول بھائیکوٹ کا دورہ کیا۔ ری اسٹرکچر نگ کے تحت سکول کے انتظامی امور میں تبدیلی کی گئی۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے سکول انتظامیہ سے ملاقات کی اور تفصیلی گفتگو کی۔ڈی سی لاہور نے تدریسی نظام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ڈی سی لاہور کا ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ کا دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے مختلف وارڈز اور شعبوں میں انتظامی امور کا جائزہ لیا اور ایک مریض کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔
تدریسی نظام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے: ڈی سی لاہور
Oct 24, 2024