ملی یکجہتی کونسل کی مجلس :صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر زبیر صدر ،لیاقت بلوچ سیکرٹری جنرل مقرر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملی یکجہتی کونسل کی مجلس قائدین نے کونسل کے دستور کی روشنی میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا ہے کہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر آئندہ 3 برس کیلئے کونسل کے صدر جبکہ لیاقت بلوچ سیکرٹری جنرل ہونگے۔ منصورہ میں ہونیوالے اجلاس میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے خصوصی شرکت کی اور نومنتخب قائدین کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن