لاہور(نیوزرپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیور سایسنز میں زیر اعلاج کسی مریض کے آپریشن میں تاخیر نہیں ہوئی۔ ضرورت کے مطابق مریضوں کے ایم آر ائی ٹیسٹ لاہور جنرل ہسپتال کی ایم آر آئی مشین سے ترجیحی بنیادوں پر کرائے جا رہے ہیں۔ یہ بات پنز کے ایم ایس ڈاکٹر عمر اسحاق نے بتائی۔ پنز کی ایم آر ائی ائی مشین میں ٹیکنیکل فالٹ آ گیا تھا جسے متعلقہ کمپنی کے انجینئر مرمت ترجیحی بنیادوں پر کر رہے ہیں۔