لاہور (خصوصی نامہ نگار) متصوفانہ افکار، تہذیب و ثقافت اور صوفی فیسٹول کے مشترکہ انعقاد پر اوقاف اور والڈ سٹی اتھارٹی کے مابین اتفاق۔ ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری اور سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیدیا۔ ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کا کہنا تھا صوفی پیشوا اور سکالرز کے مزارات روحانی آسودگی کا ذریعہ ہیں۔ انتہاپسندی اور تشددکے خاتمے کیلئے صوفیا نہ اسلوب ِحیات کی ترویج لازم ہے۔ ڈی جی والڈسٹی کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ خانقاہیں صوفی ثقافت کا مرکز اور مسلم تہذیب کی مسکن تھیں۔صوفیاء امن اور محبت کے داعی اور فکر و فن کے علمبردار تھے۔ان خیالات اظہار سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری اور ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے کمیٹی روم،والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی میں منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
متصوفانہ افکار، تہذیب و ثقافت اور صوفی فیسٹول کامشترکہ انعقاد
Oct 24, 2024