بلدیہ عظمیٰ لاہور رہائشی علاقوں میں بھینسوں کے انخلاء کیلئے متحرک

لاہور(خبرنگار) بلدیہ عظمیٰ لاہور رہائشی علاقوں میں بھینسوں کے انخلاء کیلئے متحرک،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت رہائشی علاقوں سے بھینسوں کے انخلاء کیلئے آپریشن جاری۔ چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر نگرانی زیڈ او آر پارس زبیر کی قیادت میں بوگیوال روڈ شالیمار زون  میں آپریشن کیا گیا اور کارروائی کے دوران 8 سے زائد بھینسوں کا انخلاء کروایا گیا ہے۔ضبط شدہ جانور کو ایم سی ایل کے ریگولیشن سٹور میں بھیجا دیا گیا ہے اور آپریشن سے قبل نوٹس اور وارننگ بھی دی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن