لاہور (خصوصی نامہ نگار )پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا امید ہے نئے عدالتی نظام سے سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین کو بھی انصاف ملے گا جو 10 سال سے انصاف کے منتظر ہیں۔ عام آدمی کو فوری اور سستے انصاف سے غرض ہے جو نسل در نسل پیشیاں بھگتنے کے باوجود نہیں ملتا۔ سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس کیلئے نیک خواہشات ہیں۔ امید ہے وہ فوری انصاف کی فراہمی کے حوالے سے آئین کے مطابق عوامی امنگوں پر پورا اتریں گے۔