ایل ڈی اے:نادہندگان املاک کیخلاف کارروائیاں ،70 املاک سربمہرکر دیں 

Oct 24, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں کی غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان املاک کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے70 املاک سربمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے واپڈا ٹاؤن، وحدت روڈ، فیصل ٹاؤن، شالیمار لنک روڈ اور گلبرگ سکیم میں کارروائیاں کیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے واپڈا ٹاؤن میں 20 شالیمار لنک روڈ پر 10 وحدت روڈ پر 14 فیصل ٹاؤن میں 11 اور گلبرگ میں 15 املاک کو سربمہر کر دیا۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، اکیڈمی، آئل سٹور، فرنیچر شاپس، گراسری سٹوری، بیکریز، فارمیسی،نجی دفاتر، فوڈ پوائنٹس، کلینک، دکانیں اور دیگر شامل ہیں۔دریں اثناء طاہر فاروق کی زیر صدارت شہر میں جاری ترقیاتی کاموں بارے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔اجلاس میں کینال روڈ اور فیروز پور روڈ پر جاری کاموں بارے بریفنگ دی گئی۔

مزیدخبریں