وزیراعلیٰ اگلے ماہ آئوٹ سورسنگ ماڈل کا افتتاح کرینگی،76 تحصیلوں میں بڈنگ مکمل 

Oct 24, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب میں صفائی کا نظام آئوٹ سورس کرنے کے انتظامات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف اگلے ماہ آئوٹ سورسنگ ماڈل کا افتتاح کریں گی۔ کنٹریکٹرز کو ذمہ داری سونپنے سے قبل عرصہ سے عرصہ دراز سے موجود کوڑے کے ڈھیر ایک دفعہ اٹھانے کا آغاز بھی کر دیا ۔ اس حوالے سے وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔ جبکہ پنجاب بھر کی دیگر ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر لاہور میں صفائی کے نئے ماڈل جبکہ دیگر علاقوں میں آئوٹ سورسنگ پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر بلدیات نے کہا پنجاب کی 76 تحصیلوں میں کنٹریکٹرز کے انتخاب کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ باقیماندہ تحصیلوں میں کنٹریکٹرز کی بڈنگ کا کام اسی ماہ مکمل ہو جائے گا۔ 

مزیدخبریں